نئی دہلی: بی جے پی کے نئے قومی صدر کے نام پر ایک بار پھر بحث شروع ہو گئی ہے۔ صدر کے عہدے کے لیے کئی تجربہ کار رہنماؤں کے نام زیر بحث ہیں۔ کچھ بڑے ممکنہ امیدواروں کے نام سامنے آرہے ہیں جن میں دھرمیندر پردھان، بھوپیندر یادو، شیوراج سنگھ چوہان اور منوہر لال کھٹر شامل ہیں۔







