لکھنؤ: اترپردیش میں گذشتہ تین دنوں سے نہ صرف کورونا کے نئے معاملوں کی فیصدی میں کمی آئی ہے بلکہ عالمی وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
محکمہ صحت سے اتوار کو موصول اعداد کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں میں ریاست میں کورونا کے 13ہزار 830نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔
اس مدت میں 16ہزار 521 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔