دارالحکومت نئی دہلی میں سردی کا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، نئی دہلی میں درجہ حرارت 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا درجہ حرارت ریکارڈ کرنے والی صفدر جنگ آبزرویٹری کے مطابق نئی دہلی میں ایسی شدید سردی 8 جنوری 2008 کو ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس وقت شہر کا درجہ حرارت 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا، اب یکم جنوری 2021 کی سردی نے اس ریکارڈ کو بھی توڑ دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کے باعث سورج نکلنے سے قبل تک شہر میں حد نگاہ صفر تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 6 جنوری تک شدید سردی کی لہر جاری رہے گی ۔