سیکر، 18 دسمبر (یو این آئی) دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کی طلبہ یونین کی صدر آئشی گھوش نے کہا ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی، اسکولوں اور کالجوں کی نجکاری کے خلاف ملک گیر تحریک چلائی جائے گی۔
سیکر میں ایس ایف آئی کے جاری سہ روزہ آل انڈیا اسٹوڈنٹس کنونشن میں شرکت کے لیے آنے والی آئشی گھوش نے کنونشن کے دوسرے دن میڈیا کو بتایا کہ وہ نئی تعلیمی پالیسی کی مخالفت کریں گی، جو طلبہ کے حقوق کو ختم کرنے کی بات کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اسکولوں اور کالجوں کی نجکاری کی بھی مخالفت کرتی ہیں اور آنے والے وقت میں وہ نہ صرف راجستھان بلکہ پورے ملک میں تحریک چلائیں گی۔