مقبوضۃ بیت المقدس،15جون (یواین آئی) ایک دن تشکیل پانے والی اسرائیل کی نئی حکومت نے دائیں بازو کے قوم پرستوں کو آج مقبوضہ بیت المقدس میں مارچ کی اجازت دے دی ۔
یہ مارچ غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے حق میں کیا جائے گا۔حماس کی مخالفت اور رد عمل کے پیش نظر نیتن یاہو حکومت نے ریلی گزشتہ ہفتے ملتوی کروا دی تھی۔