جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی وائس چانسلرنجمہ اختر نے نیوز18اردوسےخاص گفتگوکی۔انہوں نےکہاکہ نئی حکومت سےہماری بہت ساری توقعات ہیں۔جیسےہی حکومت کی پوری شکل تیارہوتے ہی ہم جامعہ کی ضرورتوں سے انہیں آگاہ کریں گے۔ نجمہ اختر نے اپنے عزائم کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ جامعہ ملیہ نے نئی حکومت کی تشکیل ہوتے ہی اپنے مطالبات کوحکومت کے سامنا پیش کرینگے ۔
انہوں نے کہا کہ جامعہ ملیہ کے اقلیتی کردارکامعاملہ اب بھی عدالت میں زیردوراں ہے اور عدالت کا فیصلہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کو قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ میں میڈیکل کورسس شروع کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔ پروفیسر نجمہ اخترنے وزیراعظم کی جانب سے پارٹی ورکروں کو اقلیتوں کے اعتماد کو حاصل کرنے کے مشورہ دیئے جانے کا خیرمقم کیاہے۔ نیوز18 اردو کے نمائندے خرم شہزاد نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی نئی وائس چانسلرپروفیسر نجمہ اخترسے خصوصی بات چیت کی ۔