سعودی عرب کے وزیر قانون کا کہنا ہے کہ مملکت کے دیوانی قوانین میں لڑکی اور لڑکے کی شادی کے لیے کم سے کم عمر کا تعین کیا جائے گا۔ خواتین کو عقد نکاح میں زیادہ حقوق دیے جائیں گے۔
سعودی وزیر قانون ڈاکٹر ولید بن محمد السمانی نے مزید بتایا کہ ’’عائلی قانون میں شادی کے لیے لڑکی اور لڑکے کی عمر کا تعین، بچوں کی کفالت، مفادات اور شادی کے معاہدے میں خواتین کی ہر معاملے میں رضا مندی کو یکجا کرنا سب سے اہم امور ہیں۔‘‘









