امریکا نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کردیں۔ اس حوالے سے امریکی حکومت نے ایران کے ڈرون پروگرام سے متعلق نیٹ ورک پر پابندی لگادی۔امریکا نے یوکرین میں روسی حملوں میں ایرانی ڈرونز کے استعمال کے الزام پر ایران کے ڈرون پروگرام سے متعلق نیٹ ورک پر پابندیاں لگا دیں۔ پابندیوں میں ایران اور چین کے کچھ افراد، ترکیے، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کی کمپنیاں شامل ہیں









