ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی فلم ‘رئیس’ دنیا بھر میں کافی پسند کی گئی، فلم میں موجود گانوں کو بھی خوب داد ملی، تاہم فلم کا ایک نیا گانا ‘ہلکا ہلکا’ فلم کی ریلیز کے بعد منظر عام پر آیا، تو آخر اس گانے کو فلم میں کیوں شامل نہیں کیا گیا؟ اس کا جواب گانے کی ویڈیو دیکھ کر بخوبی مل جائے گا۔اس گانے میں یہ دونوں اداکار ایک ساتھ کافی بہترین نظر آرہے ہیں، لیکن گانے میں ماہرہ اور شاہ رخ کے درمیان کی کیمسٹری سے زیادہ کوئی اور بات توجہ کا مرکز بن گئی۔ ‘ہلکا ہلکا’ نامی اس گانے کا میوزک کافی دلچسپ ہے، لیکن اگر اس گانے میں کسی نے دل جیتا تو وہ نہ تو گلوکار ہیں، نہ ہی میوزک، نا ہی شاہ رخ بلکہ ماہرہ خان کی زلفیں ہیں۔ اس گانے میں سب سے زیادہ توجہ شاہ رخ اور ماہرہ خان پر نہیں بلکہ ماہرہ خان کی زلفوں پر دی گئی، جسے وہ مکمل گانے میں ادھر سے اْدھر لہراتی نظر آئیں۔
لیکن ہم نے ماہرہ خان کی اس ویڈیو کو دیکھ کر بہت کچھ سیکھا، کہ دلچسپ نظر آنے کے لیے اپنی زلفوں کو کس طرح لہرائیں اور کس انداز سے پرہیز کریں:
اپنے بالوں سے اپنا منہ زخمی نہ کریں
کمرے میں موجود ہر شخص کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسے زلفیں لہرانا ضروری ہے.