امریکی ریاست نیویارک میں اومی کرون وائرس کے مزید 5 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ امریکا سفر کیلئے ایک دن پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکا میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں 12 سو سے زائد اموات ہوئیں اور سوا لاکھ نئے کیسز سامنے آئے۔









