نیوز ایجنسی نیوزی لینڈ ہیرالڈ کے مطابق ۴۴ سالہ «فیلیپ نویل آرپس» کو مسجد پر حملے کی ویڈیو وائرل کرنے پر ۲۱ مہینے کی سزا سنائی گیی تھی جس نے سزا معاف کرنے کی درخواست دی تھی۔
فلیپ کے وکیل «آنسلم ویلیامز» نے سزا کو سخت قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ انکے موکل کی سزا کو نظر بندی میں تبدیل کیا جائے تاہم عدالت نے سزا کو منصفانہ قرار دیتے ہویے برقرار رکھنے کا حکم دیا۔
آرپس نے اس ویڈیو تیس دیگر دوستوں کے ساتھ وائرل کیا تھا اور اس میں ہلاک افراد کی تعداد کو نمایاں کیا ، جسکو عدالت نے جرم کی تصدیق کے برابر قرار دیا تھا۔
جج نے اس عمل کو مسلمانوں سے نفرت کے مترادف قرار دیا۔