میانمارمیں فوجی بغاوت کے بعد نیوزی لینڈ نے میانمار کے ساتھ سیاسی اور فوجی تعلقات معطل کردیئے۔
غیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ میانمارمیں فوجی بغاوت کے بعد نیوزی لینڈ نے میانمار کے ساتھ سیاسی اور فوجی تعلقات معطل کردیئے۔
اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ حکومت میانمار کے ساتھ تمام اعلیٰ سطح کے سیاسی اور فوجی رابطے معطل کرنے کا اعلان کرتی ہیں۔
جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ نیوزی لینڈ میانمار کے فوجی رہنماؤں پر سفری پابندی بھی عائد کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس کے امدادی پروگرام میں وہ منصوبے شامل نہیں ہوں گے جو فوجی حکومت کے ساتھ فراہم کیے جاتے ہیں۔ ان اقدامات کی نقاب کشائی کرتے ہوئے وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میانمار میں ہونے والے واقعات پر تبادلہ خیال کے لیے خصوصی اجلاس کرے۔
جیسنڈا آرڈرن نے مزید کہا کہ ان اقدامات میں سینئر فوجی شخصیات پر سفری پابندی بھی شامل ہوگی۔