سری نگر، 9 مارچ (یو این آئی) وزارت دفاع کے ترجمان نے وسطی ضلع بڈگام میں ایک فوجی اہلکار کی اغوا کاری کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فوجی جوان محفوظ ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز میڈیا میں یہ خبریں مشتہر ہوئی تھیں کہ وسطی ضلع بڈگام کے قاضی پورہ چاڈورہ کا رہنے والا محمد یاسین نامی ایک فوجی اہلکارجو جموں کشمیر لائٹ انفینٹری رجمنٹ سے وابستہ ہے، کو اغوا کیا گیا ہے۔
دفاعی ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ قاضی پورہ چاڈورہ کا رہنے والا فوجی اہلکار، جو چھٹیوں پر ہے، کی اغوا کاری کی میڈیا رپورٹس غلط ہیں، وہ بالکل محفوظ ہے اور اس سلسلے میں افوابازیوں کو نظر انداز کیا جائے۔