ایران کی فضائی صنعت کے سربراہ امیر خواجہ فرد نے آنے والے ماہ میں جدید ترین ڈرون قاہر 313 کی دو ورژن میں رونمائی کی خبر دی ہے۔ تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کی فضائی صنعت کے سربراہ امیر خواجہ فرد نے کہا ہے کہ گزشتہ چالیس سال میں ملک نے دفاعی میدانوں میں ایک بہت بڑا اور پیچیدہ راستہ طے کیا ہے۔
شدیدترین بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود ہم نے ملکی جہازوں کو گراؤنڈ نہیں ہونے دیا اور انہیں اوور ہال کرکے پرواز کے قابل بنائے رکھا۔
انہوں نے کہا کہ ایران عراق جنگ کے آٹھ سال بعد ہم نے ملکی سطح پر انہی طیاروں سے ٹیکنالوجی نکالی اور انہی کی مدد سے اس میدان میں خودکفائی کی بنیاد رکھی۔
امیر خواجہ فرد نے کہا کہ آج ہمارے پاس 15 مختلف اقسام کے ہیلی کاپٹر اور جہاز ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران عراق جنگ کے وقت ہمارے پاس تین اقسام کے جہاز تھے، اسی طرح جنگ کے زمانے میں ہمارے میزائل اور پن پوائنٹ ہتھیار نہیں تھے۔
Iran unveiled a new Mohajer-10 drone. The maximum duration of a drone flight is a day at an altitude of 7000 meters.
The drone is capable of carrying various types of ammunition with a maximum weight of up to 300 kg. pic.twitter.com/rreFAY9pax
— IskanderM (@Iskanderussia) August 22, 2023