ویلنگٹن، 18 مارچ (ژنہوا) نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں جمعہ کو ہونے والی اندھا دھند فائرنگ اور اس میں 50 سے زائد افراد کے ہلاک اور اتنے لوگوں کے زخمی ہونے کے بعد حکومت نے پیر کو بڑا قدم اٹھاتے ہوئے بندوق قانون کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ 10 دن کے اس قانون کو تبدیل کر دیا جائے گا۔
وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے یہاں کہا کہ کابینہ نے 10 دن کے اندر بندوق قانون میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محترمہ آرڈرن نے اگرچہ اس قانون میں تبدیلی کے سلسلہ میں کچھ بھی تفصیل سے بتانے سے انکار کر دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملوں کی تحقیقات کی جائے گی۔