ویلنگٹن، 15 مارچ ؛ نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ کے دو مساجد میں جمعہ کو نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس میں کم از کم نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔فائرنگ سے عین قبل نماز ادا کرنے کے لئے مسجد میں داخل ہونے والی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے ممبران اس حملے میں بال بال بچے ۔
مقامی ذرائع ابلاغ کی خبر میں بتایا گیا ہے کہ ایک بندوق بردار نے وسطی کرائسٹ چرچ کے ہیگلے پارک میں واقع النور مسجد میں اچانک فائرنگ شروع کردی، جہاں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے ارکان پہنچنے ہی والے تھے ۔حملے میں کرکٹ ٹیم کے کسی بھی رکن کو کوئی چوٹ نہیں پہنچی ہے۔ تمام اراکین محفوظ ہیں۔ حملے کی وجہ سے، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ہفتہ کو شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ پر بحران کا بادل منڈکانے لگا ہے۔
حملے کے بعد، بنگلہ دیش کے بلے باز تمیم اقبال نے ٹویٹ کرکے کہا ’’پوری ٹیم حملے میں محفوظ ہے۔ خوف زدہ تجربہ، برائے مہربانی ہمارے لئے دعا کریں‘‘۔
دوسرا حملہ کرائسٹ چرچ کے مضافات میں ایک مسجد میں ہوا۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔