قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے مہاراشٹر کے امراوتی میں اُمیش کوہلے کے قتل کے سلسلے میں مزید دو ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ اب تک اس کیس میں گرفتار ہونے والے ملزموں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
54 سالہ Chemist‘ اُمیش Kohle کو ایک سوشل میسجنگ پلیٹ فارم پر BJP کی سابق ترجمان نوپر شرما کی حمایت میں ایک پوسٹ مبینہ طور پر بھیجنے کیلئے 21 جون کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ NIA نے‘ جو اس کیس کی جانچ کر رہی ہے‘
اب مرشد احمد عبدالرشید اور عبدل اَرباز عبدل سلیم کو گرفتار کیا ہے۔ NIA کی ٹیم نے ملزموں سے پوچھ تاچھ شروع کردی ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ ملزموں کے گھروں کی تلاشی لی جائے گی۔ انہیں عدالت کے سامنے بھی پیش کیا جائے گا‘ جہاں NIA کی ٹیم انہیں اپنی تحویل میں لینے کی عدالت سے درخواست کرے گی۔
اس سے پہلے NIA نے اُمیش Kohle کے قتل کے سلسلے میں 7 افراد کو حراست میں لیا تھا۔ NIA کی خصوصی عدالت نے سبھی ساتوں ملزموں کو 14 دن کیلئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ اس کیس کا اصل قصوروار عرفان خان کو ناگپور میں گرفتار کیا گیا تھا۔