نئی دہلی۔ قومی جانچ ایجنسی نے القاعدہ کے بڑے نیٹ ورک کا پتہ لگاتے ہوئے اس سے منسلک 6 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ این آئی اے نے ہفتہ کی صبح بڑی کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ ماڈیول کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کرنے کے لئے کیرالہ اور مغربی بنگال میں چھاپے مارے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ چھاپے القاعدہ کو لے کر بالکل نئے معاملے میں مارے گئے ہیں۔ چھاپہ ماری کی یہ کارروائی کیرالہ نے ارناکلم اور مغربی بنگال کے مرشدآباد میں کی گئی ہے۔









