سری نگر،20 جولائی (یو این آئی) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کی صبح سری نگر اور پلوامہ اضلاع میں کئی مقامات پر چھاپے مارے یہ چھاپے سال رواں کے ماہ مئی میں سری نگر کے چھانہ پورہ علاقے میں 15پستول بر آمد ہونے کے سلسلے میں مارے گئے
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ بدھ کی صبح ضلع پلوامہ کے پانچ مقامات اور ضلع سری نگر کے چار مقامات پر چھاپے مارے.
تادیں کہ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے23 مئی کو سری نگر کے چھانہ پورہ علاقے میں لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ دو جنگجوؤں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا تھا۔
کشمیر زون پولیس کے ایک ٹویٹ کے مطابق بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں 15 پستول،30 میگزین، 300 گولیاں اور ایک سائلنسر شامل تھے۔