سری نگر، 24 ستمبر (یو این آئی) قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے) نے جمعرات کی صبح شہر سری نگر میں مختلف مقامات پر تازہ چھاپے ڈالے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک ٹیم کے ہمراہ جمعرات کی صبح ظہور احمد بٹ ساکن وزیر باغ سری نگر، بشیر احمد لون ساکن ہوکرسر متصل ڈون انٹرنیشنل اسکول، عارف احمد مسگر اور فضل الحق ساکن باغ سندر چھتہ بل سری نگر کی رہائش گاہوں پر چھاپے ڈالے۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام لوگ ایل او سی ٹریڈ سے وابستہ تھے۔

File Photo