اجمیر : راجستھان میں ادے پور کنہیا لال قتل معاملے کی جانچ کرنے والی قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) آج اجمیر پہنچ گئی۔
موصولہ اطلاع کے مطابق اجمیر میں این آئی اے قاتلوں کے رابطے کے سلسلے میں گوہر چشتی نامی نوجوان کی تلاش کر رہی ہے اور اسی لیے این آئی اے کی ٹیم اجمیر درگاہ تھانے پہنچی اور وہاں کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو چیک کیا۔
این آئی اے نے درگاہ پولیس اسٹیشن کے کنٹرول روم سے گزشتہ دو تین ماہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو ضبط کیا ہے۔