لکھنؤ: ناجائز اسلحوں کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے ایک رکن کو ایس ٹی ایف نے کانپور سے گرفتار کیا ہے۔ ملزم کےپاس سے چار پسٹل، 32بور، چار میگزین اور 560 روپئے کی نقدی برآمد ہوئی ہے۔
ایس ٹی ایف کے اے ڈی جی امیتابھ یش کے مطابق مخبر سے اطلاع ملی کہ ایک شخص اٹاوہ سے ناجائز اسلحے کی کھیپ لے کر کانپور شہر آئے گا جس کی سپلائی تھانہ علاقہ سین مغرب پارا میں ہونی ہے۔
اس اطلاع پر ایس ٹی ایف کی ٹیم نے گھیرا بندی کرتے ہوئے تصویر روڈ کالی مٹیا مندر کے پاس سے سین مغرب پارا کمشنریٹ کانپور سے ملزم کو پکڑلیا۔ گرفتار ملزم کی پہچان سجن سنگھ باشندہ ہرتھنا ضلع اٹاوہ کے طورپر ہوئی ہے۔
گرفتار ملزم نے پوچھ گچھ میں بتایاکہ ناجائز پسٹل مدھیہ پردیش کے بڑوانی ضلع رمیش سردار سے لے کر آتا ہے۔ پہلی مرتبہ سال 2016 میں 02ناجائز پسٹل کےساتھ تھانہ برتھنا ضلع اٹاوہ میں مقامی پولیس کے ذریعہ گرفتار کیا گیا تھا۔ ضمانت پر آنے کےبعد کچھ وقت کام بند کردیا۔
سال 2016 میں ہی تھانہ پٹیالی ، ضلع کاس گنج میں 02 ناجائز پسٹلوں کے ساتھ گرفتار کیاگیا تھا۔ کافی وقت سے یہ کام بند کردیا تھا۔ دو سال پہلے پھر سے یہ کام شروع کیا۔
مہینے، دو مہینے میں وہ دس سے بارہ ہزار میں پسٹل بڑوانی اندور مدھیہ پردیش سے لاکر اٹاوہ مین پوری ، اوریا ، کانپور میں 25 ہزار روپئے میںبیچ دیتاہے۔ گرفتار ملزم نے بتایاکہ وہ مدھیہ پردیش سے بڑوانی رام کھلا کے رمیش سردار سے 04 پسٹلیں لے کر کانپور بیچنے کےلئے آیا تھا۔ اسی دوران گرفتار کرلیاگیا۔