ابوجا، 19 ستمبر (یو این آئی) نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں تین گاڑیوں کےآپسی تصادم میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور آٹھ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
یہ جانکاری فیڈرل روڈ سیفٹی کور کے قائم مقام قومی سربراہ داؤد بیو نے جائے وقوعہ کے دورے کے دوران صحافیوں کو دی ہے ۔
یہ واقعہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب ابوجا کے مضافات میں یانگوزی-گواگوالڈا روڈ پر دو بسیں ایک ٹرک سے ٹکرا گئیں۔
مسٹر بیو نے کہا کہ تینوں گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے بعد آگ کی زد میں آ گئیں۔ انہوں نے اس مہلک حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور غلط اوور ٹیکنگ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجے میں ڈرائیوروں نے گاڑیوں پر سے کنٹرول کھودیا۔