خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق کیمرون کی سرحد سے متصل نائجریا کے قصبے گمبورو کی مسجد میں عین اس وقت خودکش حملہ ہوا جب لوگ نماز فجر کی تیاری کررہے تھے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دھماکے سے مسجد کو بری طرح نقصان پہنچا ہے اور مسجد میں موجود موذن کے علاوہ کوئی بھی شخص نہیں بچ سکا، ملبے سے اب تک 14 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں اور مزید کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔