سری نگر: وادی کشمیر میں خشک مگر جزوی طور ابر آلود موسم کے بیچ بہتری واقع ہونے کے باوجود بھی شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے ۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہونے کا بھی امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 17 اور 18 مئی کو موسم جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران بعد از دوپہر کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے اور کہیں کہیں تیز ہوائوں کے چلنے کا بھی امکان ہے ۔









