امریکی دادا ابّا نے مختصر ترین وقت میں24 پْل اَپس پر فارم کر کے فٹنس کی شاندار مثال قائم کر دی۔
بڑھاپے میں اکثر وبیشتر افراد کی جسمانی فٹنس ساتھ چھوڑ دیتی ہے جس کی بڑی وجہ ورزش نہ کرنا ہے لیکن یہ دادا ابا تو ایسے لوگوں کیلئے ایک مثال ہیں جو بڑھاپے کو بوجھ بنا لیتے ہیں۔
امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے 90سالہ معمر شخص نے اپنی سالگرہ کے موقعے پرپل اَپس لگانا شروع کئے تو رُکنے کا نام ہی نہ لیا یہاں تک کہ یکے بعد دیگرے مختصر وقت میں24بار پُل اپس لگا کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔
ورن نامی یہ معمر شخص باقاعدگی سے جیم جاتے ہیں اور اپنی جسمانی صحت کا رازبھی انہوں نے باقاعدگی سے ایکسر سائز ہی بتایا۔ہمت اور حوصلے بلند ہوں تو انسان کو بڑھاپا بھی متاثر نہیں کر پاتا!