نئی دہلی،20مارچ(یواین آئی)دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے نربھای کے قصورواروں کو دی گئی پھانسی کو انصاف اور ملک کی جیت بتاتے ہوئے کہا کہ سات سال کے لمبے انتظار کے بعد آج انصاف کی جیت ہوئی۔
محترمہ مالیوال نے پھانسی کے بعد ٹویٹ کرکے کہا،’’سات سال کے لمبے انتظار کے بعد آج انصاف کی جیت ہوئی۔نربھیا کی ماں نے انصاف کے لئے در در ٹھوکریں کھائیں۔سارا ملک سڑکوں پر اترا،بھوک ہڑتال کیں،لاٹھی کھائیں۔‘‘
انہوں نے کہا،’’یہ سارے ملک کی جیت ہے۔اب ہمیں ملک میں ایک سخت سسٹم بنانا ہے۔یقین ہے کہ تبدیلی آئے گی،ضرور آئے گی۔ستیہ میو جیتے۔‘‘
واضح رہے کہ سواتی مالی وال نربھیا عصمت دری معاملے کے مجرموں کو پھانسی کی سزا کے مطالبے کے سلسلے میں مسلسل احتجاج کرتی آئی ہیں۔