پنجی، 18 مارچ؛ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر کے انتقال کے بعد ریاست میں ان کے جانشین کے بارے میں بات چیت شروع کر دی ہے۔
بی جے پی اراکین اسمبلی نے یہاں قانون ساز اسمبلی کی میٹنگ کی جس میں مرکزی وزیر نتن گڈکری شامل تھے۔ گڈکری بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کی ہدایت پر پنجی پہنچے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گوا فارورڈ پارٹی کے لیڈر اور پاریکر کی سرکار میں شہر ی منصوبہ بندی اور وزیر زراعت وجے سردیسائی، دو دیگر پارٹی کے لیڈر اور آزاد رکن اسمبلی روہن كھونٹے اور گووند گوڈے نے مسٹر گڈکری سے ملاقات کی۔ ان کے علاوہ ایم جی پی لیڈر سودھن دھاوالكر اور اس کے دو اراکین اسمبلی نے بھی مرکزی وزیر سے ملاقات کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل کانگریس نے گوا کی گورنر مردلا سنہا كوخط لکھ کر دعوی کیا تھا کہ پاریکر کی حکومت کو حلیفوں نے منوہر پاریکر کے نام پر بی جے پی حکومت کو حمایت دی تھی لیکن ان کے انتقال کے بعد بی جے پی کے پاس اب کوئی حلیف نہیں ہے۔