نیشنل ڈیسک : کورونا کا نام و نشان مٹانے کیلئے جنگی سطح پر ٹیکہ کاری مہم جاری ہے ۔ ہیلتھ ورکرس اور فرنٹ لائن ورکرس کے بعد آج سے عام لوگوں کو ٹیکہ لگانے کی مہم شروع ہوگئی ہے ۔
ایسے میں بہار کی نتیش حکومت نے اپنا بڑا انتخابی وعدہ پورا کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ سبھی سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مفت میں کورونا کے ٹیکے لگائے جائیں گے ۔









