ممبئی: بالی ووڈ میں نیتو سنگھ کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے 70اور 80کی دہائی میں اپنی کول اسٹائل اور بااثر اداکاری سے فلمی مداحوں کو دیوانہ بنایا۔
آٹھ جولائی 1958 کو پیدا ہونے والی نیتو سنگھ کو رقص میں کافی دلچسپی تھی۔ ان کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ان کی ماں راجی سنگھ نے اسے مشہور اداکارہ وجینتی مالا کے رقص اسکول میں رقص سیکھنے کی اجازت دے دی۔ رقص سیکھنے کے دوران وجینتی مالا ان کے رقص کے انداز سے بہت متاثر ہوئیں اور اپنی فلم “سورج” میں بال فنکار کے طور پر کام کرنے کی ان سے پیشکش کی ،جسے انہوں نے خوشی سے قبول کر لیا۔
ساٹھ کی دہائی میں نیتو سنگھ نے کئی فلموں میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کام کیا۔ان میں ۔1968 میں آئی فلم “دو کلیاں” خاص طور پر قابل ذکر ہے ۔ اس فلم میں ان کے ڈبل کردار کو سنے پریمی شاید ہی کبھی بھول پائیں۔ فلم میں ان پر فلمایا گایا نغمہ ‘بچے من کے سچے ‘ ناظرین اور سامعین کے درمیان آج بھی مقبول ہے ۔
نیتو سنگھ نے اداکارہ کے طور پر اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1973 میں آئی فلم ‘رکشاوالا’ سے کی۔ اس فلم میں ان کے ہیرو کے طور پر رندھیر کپور تھے ۔ کمزورا سکرپٹ اور ہدایت کی وجہ سے فلم کے باکس آفس پر ٹکٹ کھڑکی پر ناکام ثابت ہوئی۔
1973 میں آئی فلم “یادوں کی بارات” کا اہم مقام ہے ۔ اس فلم میں انہیں ایک چھوٹا سا کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔ فلم میں ان پر فلمایا نغمہ” لے کر ہم دیوانہ دل” ان دنوں سامعین کے درمیان نہایت مقبول ہوا تھا۔ آج بھی یہ گیت سامعین کو محظوظ کر دیتا ہے ۔
‘یادو کی بارات’ کی کامیابی کے باوجود نیتو سنگھ فلم انڈسٹری میں تقریباً دو سال ممبئی میں جدوجہد کرتی رہیں۔ یقین دہانی تو سبھی کراتے لیکن انہیں اچھی فلموں میں کام کرنے کا موقع کوئی نہیں دیتا تھا۔ اس دوران نیتو سنگھ نے “شطرنج کے مہرے ، آشیانہ اور ہو جیسی بی اور سی گریڈ والی فلموں میں اداکاری کی لیکن ان فلموں سے انہیں کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچا۔
سال 1975 میں آئی فلم “کھیل کھیل میں” اہم اداکارہ کے طور پر نیتو سنگھ کے فلمی کیریئر کی پہلی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں ان کے ہیرو کی طور پر رشی کپور تھے ۔ نوجوان محبت کی کہانی پر مبنی اس فلم کو ناظرین نے کافی پسند کیا۔ فلم کی کامیابی کے ساتھ ہی نیتو سنگھ اداکارہ کے طور پر فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہو گئیں۔
سال 1975 میں ہی نیتو سنگھ کو دیوار اور رفوچکر جیسی سپر ہٹ فلموں میں بھی کام کرنے کا موقع ملا۔ فلم دیوار امیتابھ بچن اور ششی کپور پر مبنی تھی جبکہ فلم رفوچکر میں انہیں ایک بار پھر رشی کپور کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ فلم بھی باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔