نئی دہلی، 10 اپریل (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں جاری اضافے کے درمیان آج گھریلو سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے دہلی میں پیٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر پر ہی رہے۔
تیل کی مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتیں یکساں رہنے کے ساتھ ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.15 روپے فی لیٹر رہا۔
عالمی سطح پر امریکی خام تیل ہفتے کے آخر میں 0.33 فیصد بڑھ کر 85.51 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ اسی طرح لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.31 فیصد مضبوط ہوکر 89.70 ڈالر فی بیرل پر رہی۔
ملک کے چار شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل رہیں۔
شہر ………….پٹرول ………… ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی……………….. 94.72…………..87.62
ممبئی…………… 104.21…………92.15
چنئی…………100.75……..……..92.34
کولکتہ…………….103.94..…………..90.76