نئی دہلی، 19 نومبر (یواین آئی) ملک کے آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران انڈمان ونکوبار،اروناچل پردیش، دادرونگرحویلی اور دمن ودیو، لداخ، میزورم، پڈوچیری اور تریپورہ میں کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے جبکہ پورے ملک میں اس دوران 585 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور سب سے زیادہ 131 موتیں ملک کی راجدھانی دہلی میں ہوئی ہے۔
مرکزوزارت صحت وخاندانی فلاح وبہبود کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 45,576 نئے معاملے سامنے آئے اور متاثروں کی تعداد تقریبا 89.58 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 83.83 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 585 اور مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 131,578 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا کے سرگرم معاملوں کی تعداد میں 3502 کی کمی آنے کے بعدیہ تعداد کم ہوکر 443303 رہ گئی ہے۔