پٹنہ : بہار میں شہاب الدین کو ضمانت ملنے کے بعد جاری سیاسی ہنگامہ آرائی کے دوران جمعرات کو راشٹریہ جنتادل کے سربراہ لالو پرساد و نے یہ کہتے ہوئے اس معاملہ پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا کہ شہاب الدین کو ضمانت عدالت نے دی ہےاور میں اس پر تبصرہ کرنے والا کون ہوں۔
نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے لالو پرساد نے کہا کہ شہاب الدین کو ضمانت عدالتی کام ہے ، اس میں حکومت کو کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام ہنگامہ آرائی میڈیا کی ہے۔ میڈیا نہ جانے کیوں شہاب الدین کی رہائی سے اتنا فکر مند کیوں ہے۔
شہاب الدین کی رہائی عدالتی کارروائی ، حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں : لالو پرساد
ادھر بی جے پی نے شہاب الدین کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی نے شارپ شوٹر محمد کیف جو صحافی راجدیو رنجن کے قتل کا ملزم ہے ، شہاب الدین کا قریبی ساتھی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہاب الدین کو پارٹی سے ہٹایا جائے۔
ساتھ ہی ساتھ سشیل مودی نے لالو یادو کے دونوں بیٹے تیجسوی یادو اور تیج پرتاپ یادو سے اپیل بھی کی کہ وہ اپنے والد پر شہاب الدین کو پارٹی سے باہر نکالنے کیلئے دباو ڈالیں۔