نئی دہلی ، 18 اکتوبر (یو این آئی) پیر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل تین سال کی بلند ترین سطح پر اور امریکی خام تیل سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے ساتھ چار دن کے اضافے کے بعد آج گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
اتوار کو ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے دن 35-35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔
دارالحکومت دہلی میں پٹرول آج 105.84 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.57 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔