ایٹانگر،20فروری(یواین آئی)مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے جمعرات کو آرٹیکل 371ہٹائےجانے کی قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ اسے کوئی ہٹا نہیں سکتا اور نہ ہی اسے ہٹانے کی کسی کی منشاہے۔
شاہ نے آج یہاں اروناچل پردیش کے 33ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد پروگرام سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ اگست میں جب آرٹیکل 370ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا،تو شمال مشر میں بھی افواہیں اور غلط فہمیاں پھیلائی گئیں کہ 370کے ساتھ ہی 371کو بھی ہٹادیاجائےگا۔انہوں نے کہا،’’میں آج پورے شمال مشرق کو بتانا چاہتا ہوں کہ آرٹیکل 371کو کوئی ہٹا نہیں سکتا اور نہ ہی ہٹانے کی کسی کی منشا ہے۔‘‘
نریندرمودی حکومت کے چھ سال کے دور اقتدار کے دوران شمال مشرق کی ریاستوں کی تیزی سے ترقی کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ اروناچل پردیش میں وزیراعلی پیماکھانڈو کی قیادت میں تیزرفتار سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں مبارکباددینے کے الگ الگ طریقے ہیں لین اروناچل پردیش ہی ایک واحد ایسی ریاست ہے،جہاں لوگ جب ایک دوسرےکو مبارکباد دیتے ہیں تو وہ ’جے ہند‘پکارتے ہیں۔