نئی دہلی،12جولائی(یواین آئی)ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے ہندوستانی ریلوے کی نجکاری کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کی نجکاری کوئی نہیں کرسکتا لیکن سیمی ہائی اسپیڈ گاڑیوں کی آمدورفت اور بہتر مسافر سہولیات کے لئے اگر باہر سے سرمایہ آتا ہے تو اس کا استقبال کیا جانا چاہئے۔
مسٹر گوئل نے عام بجٹ میں ریلوے کے گرانٹ کے مطالبوں پر 12گھنٹے تک چلی بحث کا جواب دیتے ہوئے جمعہ کو یہ بات کہی۔انہوں نے کہا،’’ریلوے کی نجکاری کوئی کر ہی نہیں سکتا اور اس کا تو کوئی سوال ہی نہیں ہے۔لیکن کوئی نئی ٹیکنولوجی لے کر آتا ہے ریلوے کی تجدید کاری کےلئے،کوئی سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین چلاتا ہے اور مسافروں کی سہولت کو بڑھانے میں تعاون کرتا ہے تو ایسی سرمایہ کاری کا سب کو استقبال کرنا چاہئے۔‘‘
https://twitter.com/sandeepkala007/status/1149612514398765056
ریلوے کے وزیر نے 50لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے بارے میں اراکین کے سوالوں کے بارے میں کہا کہ ریلوے چھ لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے صلاحیت میں اضافہ کرے گی اور ’ڈیڈیکیٹڈ فرائٹ کوریڈور(ڈی ایف سی)‘بنائے گی جس پر 4.5لاکھ کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔گولڈن فور لین اور تھری لین ٹریکس پر گاڑیوں کی رفتار بڑھانے کےلئے ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔