بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار 67 سالہ نانا پاٹیکر پر گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی اداکارہ تنوشری دتہ نے کہا ہے کہ انہیں اداکار کی جانب سے بھجوایا گیا نوٹس تاحال نہیں ملا۔
تنوشری دتہ کی جانب سے الزامات لگائے جانے کے بعد نانا پاٹیکر نے انہیں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اداکارہ
نانا پاٹیکر کے وکیل راجندرا شردھوکر نے یکم اکتوبر کو کہا تھا کہ انہوں نے 34 سالہ تنوشری دتہ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
اداکار کے وکیل نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی جانب سے بھجوایا گیا نوٹس اداکارہ کو 2 اکتوبر سے قبل ہی نوٹس مل جائے گا۔
نانا پاٹیکر کے وکیل نے بتایا تھا کہ انہوں نے نوٹس میں اداکارہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔