واشنگٹن، 25 فروری ؛وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے جمعرات کو کہا کہ امریکہ کو ڈون باس فوجی آپریشن کے درمیان روس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے خطرے کا امکان نہیں ہے۔جب محترمہ ساکی سے ایک پریس بریفنگ کے دوران پوچھا گیا کہ کیا روس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ ہے تو انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں اس سے متعلق کوئی بڑھا ہوا خطرہ نظر نہیں آرہا ہے۔
انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکا یوکرین سے پناہ گزینوں کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے، حالانکہ ان میں سے بیشتر کی یورپ میں قیام کی توقع ہے۔
ایک صحافی کے سوال پوچھے جانے پر کہ کیا امریکہ یوکرین سے پناہ گزینوں کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے، محترمہ ساکی نے کہا ’’ہم ہیں، لیکن ہم یقینی طور پر اس بات کی امید کر رہے ہیں کہ ان میں سے بہت زیادہ تو نہیں لیکن متعدد لوگ آس پاس واقع یورپی ممالک میں جانا چاہیں گے‘‘۔