انسانی حقوق کی علم بردار اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اب تک غزہ میں 80 فیصد تعلیمی ادارے تباہ کردیے گئے ہیں، غزہ کے بچے بنیادی سہولیات سے محروم اور انتہائی مشکل زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔
ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ غزہ کے بچے، بچیاں بھی بہتر زندگی اور تعلیم کا حق رکھتے ہیں۔
انہوں نے افغانستان میں خواتین کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب مزید انتظار نہیں کیا جاسکتا، افغان لڑکیوں کے حقوق کے لیے عالمی رہنماؤں کو آگے بڑھنا ہوگا۔
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے مزید کہا کہ افغان لڑکیوں کو آج بھی بنیادی تعلیم سے محروم رکھا جارہا ہے۔