اگروال کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں 13 ستمبر کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ گپتا نے کہا کہ اگروال 13 ستمبر کو عدالت میں پیش ہوں گے۔
مظفر نگر کی خصوصی ایم پی/ایم ایل اے عدالت نے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے معاملے میں اتر پردیش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے ہنر مندی کپل دیو اگروال کے خلاف ایک غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔
اگروال کے وکیل ونود کمار گپتا نے جمعرات کو پی ٹی آئی کو بتایا کہ خصوصی ایم پی/ایم ایل اے عدالت کے جج دیویندر سنگھ فوجدار نے بدھ کی شام وزیر کپل دیو اگروال کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق ایک کیس میں عدالت میں حاضر نہ ہونے پر غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا۔ اسے جاری کرتے ہوئے انہیں 13 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ گپتا نے کہا کہ اگروال 13 ستمبر کو عدالت میں پیش ہوں گے۔
استغاثہ کے مطابق، پولیس نے سال 2022 میں کپل دیو اگروال سمیت کئی لوگوں کے خلاف ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ اور وبائی امراض سے متعلق ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔ ان پر 11 جنوری 2022 کو مظفر نگر کے رام لیلا ٹیلا علاقے میں بغیر اجازت انتخابی میٹنگ منعقد کرنے کا الزام ہے۔