نئی ؛(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ ملک کی سرحد پر کسی بھی چوکی پر کسی کا قبضہ نہیں ہے، اور نہ ہی کوئی ہندوستانی سرحد میں کوئی داخل ہوا ہے۔
مسٹر مودی نے ہند چین سرحد کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے بلائے گئے آل جماعتی اجلاس کے اختتام پر یقین دہانی کرائی کہ ہندوستانی فوج کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کی اہل ہے اور یہ کہ تینوں فوجیں مل کر مہم چلا سکتی ہیں۔
مسٹر مودی نے کہا، ”نہ وہاں کوئی ہماری سرحد میں داخل ہوا ہے اور نہ ہی ہماری پوسٹیں کسی اور کے قبضے میں ہیں۔“
لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول پر شہید ہونے والے فوجیوں کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا،”ہمارے 20 بہادر شہدا ء لداخ میں مارے گئے تھے، لیکن جنھوں نے مادر ہند کی طرف نگاہ اٹھائی تھی وہ انہیں سبق سکھانے گئے تھے۔“
مسٹر مودی نے کہا کہ چاہے کوئی واقعہ ہو، کوئی کارروائی ہو، بحری بری، ہماری افواج ملک کی حفاظت کے لئے جو کچھ کرنا ہے وہ کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا،”آج ہمارے پاس یہ صلاحیت موجود ہے کہ کوئی بھی ہم سے ایک انچ بھی زمین کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا ہے۔ آج ہندوستان کی افواج بھی مختلف شعبوں میں بیک وقت مہم چلانے کی اہلیت رکھتی ہیں۔“