کانپور: نئی پنشن اسکیم کو ختم کرکے پرانی پنشن اسکیم کو بحال کئے جانے کے مطالبہ کو لے کر سینٹرل اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر شمال وسطی ریلوے مزدور یونین کے اراکین کے ذریعہ چار روزہ اپواس شروع کیاگیاجو ۸؍جنوری سے لے کر ۱۱؍جنوری تک کیاجائے گا۔ کانپور منطقہ کی سبھی برانچوں کے برانچ سکریٹری آر این پی سنگھ نے بتایاکہ پرانی پنشن بحال کرنے کو لے کر قبل میں ریلوے ملازمین کے ذریعہ رام لیلا میدان نئی دہلی میں عظیم مظاہرہ بھی کیاگیاتھا۔
آر این پی سنگھ نے بتایاکہ آج پرانی پنشن بحالی کو لے کر ڈرائیور لابی کانپور سینٹرل پر این سی آر کی ایس کی سبھی برانچوں کے اراکین کے ذریعہ چار دن کا اپواس شروع کیاگیا ہے۔ساتھ ہی اس اپواس میں نئی پنشن اسکیم میں آنے والے ریل ملازم مضبوطی کے ساتھ اپنی موجودگی درج کرارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اگر اوپی ایس نافذ نہیں کیاگیاتو وہ دن دور نہیں جب سبھی ہندوستان کے ریل ملازم ہڑتال پر جانے کیلئے مجبور ہوں گے۔
پروگرام کی رہنمائی وصدارت ڈویژنل صدر مان سنگھ نے کیا اور اس موقع پر آر این پی سنگھ ،سراج احمد ،اجیت سنگھ، راجیش موریہ، راجیندر کمار، بھارت بھوشن، برانچ صدر اجے پرتاپ سنگھ، آشوتوش ،دنیش گپتا، آر آر تیواری، پربھات کمار ،ایس این شریواستو وغیرہ مزدور رہنما موجود رہے۔
نارتھ سینٹرل مینس یونین نے بھی کیا مظاہرہ اور اپواس:پرانی پنشن بحالی کے مطالبہ کو لے کر شمالی ریلوے سینٹرل مینس یونین کے ذریعہ بھی اپواس اور مظاہرہ کیاگیا۔ اس موقع پر برانچ صدر انکت شکلانے بتایاکہ آج سبھی ریلوے ملازمین کی برانچوں کے ذریعہ مظاہرہ اور اپواس کرکے پرانی پنشن کوبحال کرنے کامطالبہ کیاجارہاہے۔انہوںنے کہا کہ ہم اپنی ساری خدمات دیتے ہیں اور حکومت سے یہ امید کرتے ہیں کہ ہمارے مطالبات کو حکومت کے ذریعہ پورا کیاجائے گا۔