پیانگ یانگ ، 15 جنوری (یواین آئی) شمالی کوریا نے جمعہ کے روز ایک نئی قسم کے بیلسٹک میزائل کی نمائش کی جسے آبدوز سے لانچ کیا جاسکتا ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان کی موجودگی میں منعقدہ پریڈ میں ملک کے کئے میزائلوں کی نمائش کی گئی۔
پریڈ کے بعد ایک سیاسی میٹنگ میں مسٹر کم نے امریکہ کو اپنے ملک کا ’ بڑادشمن‘ بتایا ۔
شمالی کوریا نے امریکی صدر کی حیثیت سے جو بائیڈن کی حلف برداری سے کچھ دن پہلے ہی فوجی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے ۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کی طرف سے جاری کردہ تصاویر میں کم ازکم چار بڑے کالے اور سفید میزائل کو پرچم لہراتے ہجوم کے سامنے سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا ۔ سرکاری میڈیا نے اسے دنیا کا سب سے طاقتور ہتھیار قرار دیا ہے۔
تجزیہ کاروں نے بتایا کہ یہ ایک پرانا پہلے نہیں دیکھا ہوا ہتھیار ہے ۔ شمالی کوریا کے ایک ماہر نے ٹویٹ کیا ’’نیا سال ، نیا پوک گوکسانگ ( سب میرین سے لانچ کیا جانے والے بیلسٹک میزائل (ایس ایل بی ایم) کے لئے استعمال کیا جا نے والا شمالی کوریائی نام ) ‘‘ ۔