شمالی کوریا نے جاپان کی ساحلی حدود میں کم فاصلے تک مار کرنے والے 3 بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔جنوبی کوریا کے فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ ہفتے کی صبح شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے جنوب سے تین میزائل فائر کئے گئے۔
فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے مسلسل میزائل تجربات کے بعد انہوں نے اپنے سرحدی علاقوں کی نگرانی کے انداز کو بڑھا دیا ہے جبکہ امریکا کے ساتھ مشقیں جاری رہیں گی۔
پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کا بلیسٹک میزائلوں کا تجربہ
دوسری جانب جاپان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کے مشتبہ بیلسٹک میزائل مشرقی ساحل کی طرف پانی میں گرے۔جاپان کی وزارت دفاع کے مطابق داغے گئے میزائلوں نے تقریباً 100 کلومیٹر کی بلندی تک پرواز کی اور 350 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔