شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل جاپان کے مشرقی سمندر میں گرا۔
رپورٹس کے مطابق بیلسٹک میزائل نے ایک گھنٹے سے زائد پرواز کی جس کے بعد وہ سمندر میں گرا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بیلسٹک میزائل 74 منٹ تک فضا میں رہا جس کا وقت مارچ اور اپریل میں ٹیسٹ کیے گئے میزائلوں سے چند منٹ زیادہ ہے۔اس حوالے سے جنوبی کوریا نے ردعمل میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ سنگین اشتعال انگیزی ہے۔