پیانگ یانگ، 28 جنوری (یو این آئی/ اسپوتنک) شمالی کوریا نے اس ہفتے کے اوائل میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل اور سطح سے سطح تک مار کرنے والے ٹیکٹیکل میزائل (ایس ایس ایم ) کا تجربہ کیا۔ یہ اطلاع یون ہاپ نیوز ایجنسی نے جمعہ کے روز اپنی رپورٹ میں دی ہے۔
شمالی کوریا کے کروز میزائلوں نے 9.137 سیکنڈ تک پرواز کی اور لانچ سائٹ سے تقریباً 1,800 کلومیٹر (1100 میل سے زیادہ) کے فاصلے پر اپنے ہدف طے کیا۔
شمالی کوریا نے اس ماہ کے شروع میں مبینہ ہائپر سونک میزائل سمیت چھ میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔ شمالی کوریا نے جمعرات کی صبح ایک میزائل کا تجربہ کیا جو جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے باہر گرا۔ اس سے قبل منگل کو بھی میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا۔
جنوبی کوریا، جاپان اور امریکہ نے پیانگ یانگ کے میزائل تجربے کی بار بار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے اور علاقائی استحکام اور سلامتی کو کمزور کررہا ہے۔