دنیا کے سب سے طاقتور اور بڑے سب میرین لانچنگ بیلسٹک میزائل کی رونمائی، دھونس دھمکی اور مرعوب کرنے میں امریکہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ شمالی کوریا نے دفاعی میدان میں ایک اور بڑا قدم اٹھالیا۔
شمالی کوریا میں حکمراں جماعت کی ایک تقریب میں فوجی پریڈ کے دوران دنیا کے سب سے طاقتور اور بڑے سب میرین لانچنگ بیلسٹک میزائل کی رونمائی کر کے “کیم جونگ اون” نے ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ اندر سے کھوکھلا اور کاغذی شیر سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔
اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا میں ایک فوجی پریڈ کے دوران بیلسٹک میزائل لانچنگ آبدوز کی رونمائی ہوئی، اسے سب میرینز میں دنیا کی سب سے طاقتور ٹیکنالوجی قرار دیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن بھی موجود تھے اور جیسے ہی پریڈ میں سب میرین لانچنگ بیلسٹک میزائل داخل ہوئے انہوں نے ہاتھ ہلا کر خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔
ماہرین کی رائے کے مطابق سب میرین لانچنگ بیلسٹک میزائل کی رینج بہت زیادہ ہے اور یہ جزیرہ نمائے کوریا سے آگے بھی اور کم سے کم جاپان تک ہدف کو نشانہ بن سکتی ہے۔