شمالی کوریا نے ایک بار پھر امریکہ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق وزارتِ خارجہ میں امریکی امور کے ڈائریکٹر جنرل کوان جونگ گُن نے کہا ہے کہ اگر امریکا اپنے ملک کی بدترین سیاسی صورتِ حال کے باوجود، دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور غیر محتاط تبصرے کرتا رہے تو اسے بھی مسائل و مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔









