پیانگ یانگ، 7 جنوری ؛شمالی کوریا، چین کے بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس 2020 میں ’مخالف قوتوں‘ کی سرگرمیوں اور کووڈ۔ 19 وبا کے پیش نظر شرکت نہیں کرے گا۔ کے سی این اے نیوز ایجنسی نے جمعہ کو یہ رپورٹ دی۔
کے سی این اے نے چین کی اولمپک کمیٹی کو شمالی کوریا کی اولمپک کمیٹی اور فزیکل کلچر اور کھیلوں کی وزارت کی جانب سے لکھے گئے خط کے حوالے سے بتایا کہ ’’ ہم مخالف قوتوں کی چالوں اور دنیا بھر میں پھیلنے والی کورونا وبا کی وجہ سے اولمپکس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ لیکن ہم ایک شاندار اور بے مثال اولمپک ایونٹ کے انعقاد کے لیے چینی ساتھیوں کو ان کے تمام کاموں میں مکمل تعاون کریں گے‘‘۔
واضح رہے کہ اس سال 4 سے 20 فروری تک بیجنگ میں سرمائی اولمپکس 2022 گیمز کا انعقاد کیا جائے گا۔