شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن کی بہن نے امریکا پر جاسوسی کا الزام عائد کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کِم جونگ اُن کی بہن کِم یو جونگ نے امریکی جاسوس طیارے کا شمالی کوریا کی فضائی حدود میں 8 مرتبہ داخل ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
انہوں نے اس حرکت کو غیرقانونی مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی افواج کو بہت مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کِم یو جونگ نے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ ایسی پروازوں کو تباہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل پینٹاگون نے شمالی کوریا کے فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی فوج نے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی ہے۔